سیالکوٹ،14فروری (اے پی پی):تھانہ سبزپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےسیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سبزپیر پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چار لاکھ اسی ہزارروپے نقدی، موٹرسائیکل، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نےظفروال،نارووال سمیت دیگر اضلاع میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر وارداتیں کی ہیں۔
ملزمان نے 17سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان میں لئیق ،بزل جاوید،اختر،محمد ارشاد اور محمد زاہد شامل ہیں۔