پی ایس ایل 8؛ ملتان کا کراوڈ بہت ہی اچھا ہے ، انکے سامنے کھیلنے کابہت مزہ آئے گا، اعظم خان

15

ملتان،18 فروری(اے پی پی ):اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمن اعظم خان نے کہا کہ احسان اللہ کافی اچھی باولنگ کررہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ جو سمارٹ کرکٹ کھیلے گا وہی جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان کا کراوڈ بہت ہی اچھا ہے ، انکے سامنے کھیلنے کابہت مزہ آئے گا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمن اعظم خان  نے میڈیا سے  گفتگومیں کہا  ہے کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ جتنی فاسٹ ہوتی جارہی ہے اس میں نئے شارٹ کھیلتے  رہنے چاہیے۔انہوں نے  کہا کہ ہمارا کافی اچھا اسٹارٹ ہوا ہے ہم اس کو آگے لے کر چلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا ہوا ہوں کافی کچھ پتہ بھی ہے،پچ کافی اچھی لگ رہی ہے، ہائی اسکوارنگ گیم ہوئے ہیں ، اچھی اور پازیٹیو کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمن اعظم خان نے کہا میں اپنی کرکٹ کافی انجوائے کررہا ہوں، حارث اور رضوان بھائی کا رول ٹاپ آرڈر کا ہے  جبکہ  میرا رول مڈل ارڈر کا ہے۔انہوں نے کہا کہ  لاسٹ ٹائم بھی اسلام آباد کی طرف سے کھیل رہا تھا کافی اچھی کرکٹ کھیلی ۔انہوں نے  کہا  کہ گراونڈ میں اپکا کوئی بھی رشتہ نہیں ہوتا یہ چیز میں نے اپنے والد صاحب سے سیکھی ہیں۔