بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا

37

حب، 20 فروری (اے پی پی): وزیراعظم کے وژن سرسبز پاکستان کے تحت بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر زاہد خان  اور قائمقام ایس ایس پی محمد مرادخان نے پودے لگا کر ضلع بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا  باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کےحکام نے بریفنگ میں بتایا کہ موسم بہار کی آمد کیساتھ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں دولاکھ 32 ہزار پودے لگائے جائیں گے،حب ڈیم کی سائٹ پر محکمہ جنگلات کی کامیاب شجرکاری سے قدرتی ماحول کو برقراررکھنے میں مدد ملے گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے کہا کہ  ضلع حب صنعتی زون ہونے کیساتھ ساتھ  یہاں انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کیساتھ قدرتی ماحول برقرار رکھنے اور درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے عوام الناس کو انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنا ہوگا۔انہوں نے  کہا کہ محکمہ جنگلات کے افسران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قدرتی جنگلات کی کٹائی روکنے اور ماحول کی خوبصورتی برقراررکھنے کیلئے زمینداروں اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کریں گے۔