پنڈی بھٹیاں،21 فروری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع حافظ آباد کی ٹیم نےچیکنگ کے دوران گاڑی سے سات سو کلوگرام مردہ مرغیاں پکڑ لیں اور ان کو تلف کر دیا۔ملزمان گاڑی میں زندہ مرغیوں کے ساتھ فروخت کرنے کے کئے مردہ مرغیاں بھی لے جارہے تھے۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم عظمیٰ کی نگرانی میں مردہ مرغیوں کو تلف کر دیااورمردہ مرغیاں لے جانے والوں کے خلاف تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں مقدمہ درج کرا دیا۔