کوریا کے تجارتی وفد  کاوفاق ایوان ہائےصنعت و تجارت اسلام آباد آفس کا دورہ

9

اسلام آباد۔22فروری  (اے پی پی):کوریا کے تجارتی وفد نے کوریا کے پاکستان میں سابق سفیر کی قیادت میں وفاق ایوان ہائےصنعت و تجارت اسلام آباد آفس کا دورہ کیا۔  ایف پی   سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے پاکستان کی تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کوریا اور پاکستان کی باہمی تجارت کے فروغ کے لئے تجارتی وفود کے باہمی تبادلے پر زور دیا۔

کوریا کے وفد میں سیاحت، کھیلوں، سٹیل، سپیئر پارٹس ، ہیوی مشینری ، تعمیراتی مشینری ، زراعت ، ڈریم ماڈٹرنگ ، ڈرون ایجوکیشن ، میڈیا، گاڑیوں کی صنعت سمیت مختلف باہمی تجارت و صنعت کے 50کورین تجارتی نمائندے موجود تھے جبکہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد آفس امین اللہ بیگ، نائب صدر ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا آفس عمر مسعود الرحمن ، صدر اسلام آباد سمال چمبر سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری سجاد سرور، صدر نگرچیمبر  حاجی قربان علی اور پاکستان کے صنعت کھیل و ثقافت اور سیاحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے تاجر نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔