جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لئے نئی حکمت عملی  تشکیل

4

ملتان، 23فروری(اے پی پی ):جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لئے نئی حکمت عملی  تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس کے پی آر اوز کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارگردگی کو مزید بہتر انداز سے اجاگر کرنے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے جس کے مطابق پبلک سروس ڈیلیوری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مبنی خبروں پر فوکس کیا جائے گا اور  محکموں کی نمایاں کامیابیوں کی تشہیر کی جائے گی جبکہ میڈیا میں آنیوالی عوامی شکایات حکام کے نوٹس میں لا کر ان پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا اور میڈیا کے ساتھ کوآرڈنیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گااور جنوبی پنجاب کے ڈیپارٹمنٹس کے پی آر اووز کے مابین رابطہ کار کو بھی موثر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے پی آر او محمد اصغرخان،محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری سے ایس او جی  حسن طارق،محکمہ صحت کے پی آر او اسداللہ شہزاد، محکمہ زراعت کے پی آر او عبدالصمد،محکمہ ہاوسنگ کے پی آر او  جلال الدین اور محکمہ تعلیم کے پی آر او نعیم احمد ناز نے شرکت کی ۔