اوکاڑہ،23 فروری (اے پی پی): فیصل آباد فلائی اوور پر موٹر سائیکل کو تیز رفتار کار نے سامنے سے ٹکر مار دی۔حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریسکیو موٹر بائیکس اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا۔