وہاڑی،28 فروری (ٓاے پی پی ): نواحی علاقہ پل گاڈراں والی میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی پیدائش کے حوالے سے پرکشش روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اس پر وقار محفل میں نعت خواں حضرات نے خوبصورت انداز میں نظرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین محفل کے دلوں کو روشن و منور کیا جبکہ دوسری جانب پاکستان کے مشہور مذہبی سکالر علامہ محمد بخش فریدی نے آقائے دوجہاں حضرات محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
پر نور محفل کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔محفل میں پاکستان کے مشہور علماء کرام سمیت ثناء خواں کی بڑی تعداد موجود تھی محفلِ پاک میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگ بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔