نوشہرہ ورکاں ،03مارچ (اے پی پی ): موسم سرما کے رخصت ہوتے ہی تناور درختوں پھل اور پھولدار پودوں پر رونق آ گئی ہے ،شجر کاری کے لیے پودوں کی خریداری زوروں پر ہے اور نرسریوں میں پودوں کی خریداری عروج پر ہے ۔
نرسری مالکان نے موسمی پھولدار اور پھل دار پودوں کی نت نئی اقسام متعارف کرانے کے لیے پتوکی اور لاہور کی معروف نرسریوں کا رخ کر لیا ہےاور وسطی پنجاب میں آڑو،کینو، فروٹر، خوبانی،جاپانی پھل، سیب، انجیر، لوکاٹ اور ناشپاتی جیسے پودوں کے کامیاب باغات کی بنیاد بننے سے ان نفع بخش پودوں کی خرید میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ حکومتی سطح پر پنجاب بھر میں شجر کاری مہم کے آغاز کے ساتھ ہی عوام میں بھی دھرتی کا حسن نکھارنے کا جنون بڑھ گیا ہے۔