لاہور،23مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یوم پاکستان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلی کارکردگی کی حامل40 شخصیات میں سول اعزازات تقسیم کئے۔اس سلسلہ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب جمعرات کے روز گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب داکٹر عثمان انورسمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے جن 12 شخصیات کو شعبہ ستارہ امتیاز کے اعزازات سے نواز ان میں توقیر احمد ناصر کو شعبہ اداکاری ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو شعبہ تعلیم،ریاض شاہد مرحوم کو شعبہ فنون اور شو بز ،چوہدری شافع حسین کو شعبہ کھیل(کبڈی)،بابر اعظم کو شعبہ کھیل(کرکٹ)،عطا الرحمن مرحوم کو شعبہ صحافت،علامہ ثاقب رضا مصطفائی کو شعبہ مذہبی سکالر،عبدالرئوف روفی شعبہ نعت خوانی،ڈاکٹر اشرف طاہر شعبہ لیبارٹریز،محمد شفیع المعروف شاکر شجاع آبادی کو شعبہ ادب و شاعری،ڈاکٹر محمد عقیل بابری کو شعبہ طب اور ڈاکٹر محمد سعید خان شعبہ طب شامل ہیں۔
اسی طرح جن14شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردی سے نواز گیا ان میں پروین رضوی المعروف سنگیتا کو شعبہ ہدایت کاری،رائٹر محمد حفیظ طاہر کو شعبہ فن،غلام قادر مرحوم المعروف قادر علی شگن کو شعبہ آرٹ،میوزک و کمپوزنگ جبکہ الطاف حسین المعروف طافو خان کو طلبہ نوازی،نرگس شاہین کو شعبہ نیوز براڈ کاسٹنگ ،سید افضال احمد مرحوم کو شعبہ اداکاری،شیر داد االمعروف شیر میانداد خاں کو شعبہ قوالی،محمد جاوید کو شعبہ مصوری ،محمد قمر سلطان کو شعبہ فن خطاطی،فرحت عباس شاہ کو شعبہ فن و شاعری،رانافضل حسین کو شعبہ فن،ادب و شاعری،ارشد ندیم شعبہ کھیل(اتھلیٹ)،احسن رمضان کو شعبہ کھیل(سنوکر)اور محمد نور دستگیر بٹ کو شعبہ کھیل(ویٹ لفٹنگ) شامل تھے نیز جن 14شخصیات کو تمغہ امتیازکے اعزازات سے نوازا گیا ان میں ملک سلیم احمد شعبہ شجاعت،محمد اشرف چدھڑ کو شعبہ شجاعت،پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو شعبہ سائنس (ویٹرنری)،پروفیسر ڈاکٹر سلمان ایاز کو شعبہ طب،ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری کو شعبہ طب،پروفیسر کمال منیر کو شعبہ تعلیم ،جمیل احمد پال کو شعبہ آرٹ و ادب،نیلم احمد بشیر کو شعبہ ادب،ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو شعبہ ادب،شفیق احمد چشتی کو شعبہ کھیل(کبڈی)،ضیا الرحمن فاروقی مرحوم کو شعبہ صحافت،حسن جاوید کو شعبہ ایکسپورٹرز، شہزاد اصغر علی کو شعبہ ایکسپورٹرزاور ڈاکٹر وحید احمد شعبہ ادب شامل ہیں۔