سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب کا مظفر گڑھ کا مفت آٹا پوائنٹس کا معائنہ

7

ملتان،10اپریل(اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خاں کا مظفر گڑھ کا دورہ،مفت آٹا پوائنٹس کا معائنہ کیا انتظامی امور کوبہتر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے انتظامات بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو آٹا سپلائی کی تقسیم کو بہتر کیا جائے۔مناسب انتظامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے آٹا کی فراہمی کو آسان بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔