ملتان، 10 اپریل( اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کر دیے۔کمشنر عامر خٹک نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمت فکس کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائ جائے۔ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر کر ملاوٹ مافیا کیخلاف جوائنٹ آپریش کرے۔ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔پرائس کنٹرول کے علاوہ انکا کوئ نمائندہ ہرگز فیلڈ انسپکشن نہیں کرسکتا۔کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں ابتک46لاکھ 51ہزار2سو64 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ایک روز میں 11لاکھ 3سو30 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔لاکھوں شہریوں کو کوٹہ کی فراہمی کے بعد رش میں کمی آئ ہے۔ ڈویژن میں ماہ صیام میں ابتک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 44748 چھاپے مارے، 4111500 روپے جرمانہ کیا،48 ایف آئی آر درج ، 146 افراد گرفتار کئے گئے۔عوام کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔