وزیر اعظم کی لاہور میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

11

لاہور، 16اپریل  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اتوار کو یہاں  لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، وزیر اعظم نے  تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد عوام کے استعمال کے لئے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اجلاس کو گوجرانوالہ کے عوام کی سہولت کے لئے لاہور – سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی۔

اجلاس میں مشیرِ وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی افسران نے شرکت کی۔