جوہرآباد،21اپریل(اے پی پی):سبزی منڈی کے قریب ہنڈا کار اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور حادثہ میں زخمی ہونے والے دین پورہ ساہیوال کے 26سالہ غلام مصطفیٰ اور حسین آباد خوشاب کے 25سالہ علی خان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کردیا ہے جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دین پورہ ساہیوال کے 38سالہ ملک ارشد، 18سالہ احتشام اللہ اور 25سالہ زیشان بیگ کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کر دیا ہے۔
حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، گاڑی ساہیوال سے خوشاب کی طرف آ رہی تھی، پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ ٹرک پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔