جلال پورپیروالہ،28 اپریل(اے پی پی):جلال پورپیروالہ قتل کا الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج آصف علی رانا نے قتل کے ایک مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم غلام شبیر عرف شبو کو الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم جاری کر دیا،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثہ کو 5 لاکھ روپے معاوضہ کے طور پر بھی ادا کرے گا، مجرم نے سال 2020 میں تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے یزمان کاٹن فیکٹری کے قریب روڈ پر عبدالشکور کے سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا ، پولیس تھانہ سٹی نے وقوعہ کا بروقت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی ۔