جمعہ المبارک کے حوالے سے عبادت گاہوں اور جامعات پر خصوصی صفائی مہم

18

ملتان،28 اپریل(اے پی پی):جمعہ المبارک کے حوالے سے عبادت گاہوں اور جامعات پر خصوصی صفائی مہم،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےعلی الصبح روٹس اور مساجد پر آپریشن کلین اپ شروع کیا اور انفورسمنٹ سیل نے ملبہ پھینکنے والے 10 پراپرٹی مالکان کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نےاندرون شہر اور لینڈ فل سائٹ کے دورے بھی کئے ۔

سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ صفائی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے فیلڈ سٹاف کی کڑی انسپکشن کی جارہی ہے اور کہا ازخود تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔سی ای او نے  مزید کہا کہ ممکنہ بارشوں اور آندھیوں کے حوالے سے خصوصی ورکنگ پلان تیار کرلیا  ہےاور کہا کہ نئے کنٹریکٹر اور رکشوں کی خریداری و مرمت آخری مراحل میں ہے۔