میرپورخاص؛ اراکین ضلع کونسل، چیئرمین ، وائیس چیئرمین نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

21

میرپورخاص،22 مئی ( اے پی پی):ضلع کے  منتخب 53اراکین ضلع کونسل، 149 چیئرمین ، وائیس چئیرمین 368 یونین کونسل، یونین کمیٹی، ٹاون  کمیٹیوں، ٹائون میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد خان ٹالپر  و سید خادم علی شاہ کی حلف برداری تقریب 22 مئی 2023 کو مقامی ہال میں  انجام پائی۔  ڈپٹی کمشنر میرپور خاص و ضلعی ریٹرنگ افسر ذین العابدین میمن نے مذکورہ  تمام منتخب اراکین  سے حلف  لیا ۔

تعلقہ میرپورخاص، حسین بخش مری، شجاع آباد اور سندھڑی کی تقریب بھی مقامی ہال میں منعقد ہوئی  جب کہ تعلقہ ڈگری کی ٹائون کامیٹی ڈگری ٹائون کامیٹی ٹنڈو جان محمد میں  تعلقہ جھڈو کی  ٹائون کامیٹی جھڈو ٹائون کامیٹی نئوں کوٹ، تعلقہ کوٹ غلام محمد ٹائون کامیٹی کوٹ غلام محمد  میں ہوئی ۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل کے ممبران سے حلف لیا، اسسٹنٹ کمشنرمیرپورخاص ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میرشیرمحمدخان ٹالپور کی یونین کمیٹی نمبر1 تا11سے حلف لیا ، پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائرسیکنڈری اسکول میونسپل کاپوریشن سید خادم علی شاہ کی یونین کمیٹی نمبر 1 تا 11 سے حلف لیا۔اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری تعلقہ حسین بخش مری کی یونین کونسل نمبر 13 تا 17 سے حلف لیا  جبکہ  اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ٹاؤن کمیٹی میرواہ کی یونین کونسل نمبر 18 تا 24 سے حلف لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی ٹاؤن کمیٹی ہنگورنو کی یونین کونسل نمبر 1 تا 12 سے حلف لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈگری امینہ ہال ٹنڈوجان محمد روڈ ڈگری میں ٹاؤن کمیٹی ڈگری اور ٹنڈوجان محمد سے یونین کائونسل 39 سے 46 تک حلف لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر جھڈو نے  جھڈو میں  ٹاؤن کمیٹی جھڈو اور نوکوٹ کی یونین کونسل نمبر 47 تا 54 سے حلف لیا جبکہ   کوٹ غلام محمد میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد  ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد کی یونین کونسل نمبر 25 تا 38 سے حلف لیا۔

 حلف برداری سے پہلے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد لونڈ نے تمام منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے مقامی حکومت اور انتخابات کے بعد کے اغراض و مقاصد بیان کرکے تمام منتخب اراکین کو آگاہی دی۔

  ڈپٹی کمشنر ذین العابدین میمن نے بھی اس موقع پر کہا کہ 2013 کے قانون کے مطابق یہ مرحلہ ہواہے اب منتخب نمائندے اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے  عوام کی خدمت کو نصب العین بناکر انکی دہلیز پر انکےمسائل و مشکلات C ازالہ کرینگے اور مقامی سطح پر انکے روزمرہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

ممبر قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے بھی تمام منتخب اراکین کو مبارکباد دی اور مید ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے علائقوں کی ترقی کویقینی بناکر مقامی حکومت کا بنیادی مقصد حاصل کرینگے اور نچلی سطح کے معاملات کو حل کرینگے جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہوسکے گا۔