وفاقی وزیر مذہی امور سینیٹر طلحہ محمود کا ہر حاجی کو 55000 واپس کرنا قابل تحسین اقدام

17

 

اسلام آباد، 25مئی  (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہی امور سینیٹر طلحہ محمودسینیٹر طلحہ کا ہر حاجی کو 55 ہزار واپس کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ قربانی کی مد میں عازمین حج سے وصول کئے گئے 55 ہزار روپے فی کس کے حساب سے عازمین کے اکائونٹ میں واپس بھجوا نے پر حجاج کرام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کا شکریہ ادا کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ قربانی کی مد میں عازمین حج سے وصول کئے گئے 55 ہزار روپے فی کس کے حساب سے عازمین کے اکائونٹ میں واپس بھجوا دیئے گئے ہیں، اس سال پاکستان سے پونے دو لاکھ عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور  کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ عازمین حج کے سفری اخراجات کو کم کیا جائے اور اس میں قربانی کے جانور کو اس پیکج میں شامل  کیا گیا لیکن عوام کی طرف سے ایک دباؤ آیا بہت سے لوگوں نے کہا کہ ہم نے  قربانی کا انتظام پہلے  سے کر رکھا ہے لہذا قربانی کی جگہ ہمیں پیسے  ادا کردیں، جس کیلئے وہاں کی حکومت نے 710 ریال یعنی 53   ہزار روپے سے زائد مقرر کئے تھے، ہم نے  عوامی مطالبہ پر  55 ہزار روپے فی کس ان کے اکائونٹ میں بھجوا دیئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ لوگ سرکاری ریٹ 710 ریال سے کم قیمت  پر قربانی کرلیں۔ اس لئے انہیں یہ رقم ادا کردی گئی ہے۔