ڈیرہ بگٹی، 25 مئی (اے پی پی):یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں ضلع بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہدا ءکی قبروں پر حاضری اور سلامی دی گئی۔ پولیس کے جوانوں نے شہید علی نواز و دیگر شہداء کی قبر پرپھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی اور پولیس کے خصوصی دستے نے شہداء کی قبروں پرسلامی دی۔ بہشت زینب قبرستان میں شہدا کی درجات بلندی کےلئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پرشہدا کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید کبھی نہیں مرتا ہمیشہ زندہ رہتا ہےہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔
a