پشاور،25مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے وزیراعظم کااستقبال کیا۔ انجینئر امیر مقام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر وزیراعظم کے ہمرا ہیں۔ وزیرِ اعظم ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کریں گے جس کی عمارت پر 9 مئی 2023 کو حملہ کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گی۔