وزیرِ اعظم  شہباز شریف کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ، نقصان و بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی

10

 

پشاور،25مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے   ایک روزہ  دورہ  پشاور  کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا  جس کی عمارت پر 9 مئی 2023 کو حملہ کیا گیا تھا۔ وزیرِ اعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔