کوئٹہ،25 مئی(اے پی پی): پیپلز آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر یوم تکریم شہداءپاکستان کے موقع پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں پاک آرمی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر پیپلز آرگنائزیشن کے صوبائی صدر ایڈوکیٹ محمد اسلم جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہادر پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ایک سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملے اور جناح ہاؤس کو جلایا گیا، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے۔