ڈیرہ غازی خان ، 09 جون (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان کے کسان بازاروں میں معیاری پیسٹی سائیڈز و کھاد کی دستیابی یقینی بنانے اور متعلقہ اداروں سے فلڈ آلات کے فنکشنل ہونے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ض
لعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور ان پر جرمانوں کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں عیدالاضحی انتظامات کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے نامزد کردہ ریٹس پر کھاد،پیسٹی سائیڈز فراہمی یقینی بنائی جائے اوراسسٹنٹ کمشنرز اپنے وزٹس کے دوران ریونیو،فلٹریشن پلانٹس،پبلک ہیلتھ سکیموں،پرائس چیکنگ کی پڑتال کے ساتھ میونسپل سروسز کی فراہمی میں بہتری کو نمایاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤنز میں مثالی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایا اور مشینری ورک کو مانیٹر کیا جائےمنظور و غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور زیرالتوا رجسٹریوں،انتقالات پر جلد فیصلے کرکے آگاہ کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمداسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،غلام مرتضیٰ،محمود مشتاق،ایکسیئن پی ایچ ای شعیب فیاض،سی او آصف قریشی،ایس این اے زبیر خان،غلام محمد،محمد سلمان،مہر اختر حسین،اصغر صدیقی،مجاہد مصطفیٰ ودیگر بھی موجود تھے۔