ریاض، 12 جون ( اےپی پی):حرمین الشریفین کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے شاہی حکومت کی خواہش کی توثیق کرتے ہوئے اسلامی طرز تعمیر کی خصوصیات کے مطابق حرمین کی نشو نماء کا کام جاری رکھا ہوا ہے، شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی ایجنسی برائے پروجیکٹس اور انجینئرنگ اسٹڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت خزانہ میں مکہ المکرمہ پراجیکٹس کے لیے تعمیراتی انتظام کے زیر اہتمام کامیاب شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر حرم کے میناروں پر دو ہلالی چاند لگانے کا اہتمام کیا ہے۔ حرمین پراجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز کے انڈر سیکرٹر ی انجینئر محمد بن سلیمان الوکدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے میناروں کے دو ہلالوں کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ عام طور پر اسلامی فن تعمیر کی سب سے نمایاں خصوصیات اور خاص طور پر عظیم الشان مسجد کی خصوصیات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں میناروں کے اوپر نصب کیا گئے ہیں جہاں دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے اور ہلال کی اونچائی تقریباً 9 میٹر تک پہنچتی ہے اور ہر ہلال کے لیے اس کی بنیاد 2 میٹر چوڑی ہے۔ یہ چاندکاربن فائبر سے بنایا گیا ہے۔