بھکر؛ڈپٹی کمشنر کا سپر بند کا دورہ،سیفٹی سٹرکچر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

18

بھکر، 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان  نےبھکر سپر بند کا   دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ تمام سیفٹی سٹرکچر پر کڑی  نظر رکھی جائے اور واچ اینڈ وارڈ پر مامور عملہ کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی موجودہ صورت حال میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم مکمل ویجی لینس رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر محکمہ انہار کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جملہ حفاظتی انتظامات کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے تاکہ فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مختلف آرڈی کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا موقع پر جائزہ لیا ۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو مرزا ولید بیگ سمیت محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے۔