ڈیرہ بگٹی؛محکمہ صحت کی جانب سے ملیریا کنٹرول کیمپس کا انعقاد،مفت طبی سہولیات کی فراہمی

10

 

ڈیرہ بگٹی، 15 جون (اے پی پی):ڈیرہ بگٹی میں ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے روک تھام کے لئے محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی اعظم جان بگٹی کے احکامات پر  ڈیرہ بگٹی،سب تحصیل پیرکوہ  اور تحصیل سوئی کے مختلف مقامات پر ملیریاکنٹرول کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے بخار میں مبتلہ مریضوں کا معائنہ کیا۔

ایک روزہ ملیریا کنٹرول کیمپس  میں 1870 مریضوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 734 مریض ملیریا میں مبتلہ پائے گئے،ملیریا میں مبتلہ مریضوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی تھی جنہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔