پشین ، 22جون (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا ہے جو بغیر کسی وقفے کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین میں شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔
ڈسٹرکٹ کونسل کے خواتین کی 22 نشستوں پر 35 ،کسان کی 3 نشست پر 7 اور مزدور کی 3 نشست پر 9 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ اقلیت کی 3 نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔