صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر ہاؤس پشاور آمد، گورنر حاجی غلام علی و نگران وزیراعلیٰ محمداعظم خان سے  ملاقات

9

پشاور، 22 جون(اے پی پی): صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جمعرات کو  ایک روزہ دورہ پر پشاور  پہنچے ۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ محمداعظم خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ کے انتظامی و مالی امور سمیت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبہ بھر بالخصوص ضم اضلاع میں ترقیاتی امور سے متعلق بھی صدر پاکستان سے گفتگو کی۔ انضمام کے بعد قبائلی عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئے آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھانے سے متعلق بھی تینوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا، ساتھ ہی  صوبہ میں پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی و انتظامی مشکلات سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔