نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی  کی وفاقی وزیر طلحہٰ محمود  سے ملاقات

17

مکۃ المکرمہ،27جون(اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی  نے وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود سے منگل کو یہاں منیٰ میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاکستانی حجاج سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر طلحہٰ محمود اور وزیراعلی پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں بھی کی اور ان کے  مسائل سنے۔

اس موقع پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ حج مسلمانوں کا سب سے بڑا فریضہ ہے، دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس دن کا انتظار کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی کسی عبادت سے کم نہیں۔

وفاقی وزیر طلحہٰ محمود  نے کہا کہ حجاج کے مسائل کے حل کیلئے عوام میں موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔