اسلام آباد،27 جون (اے پی پی ): مسجد نبوی کے امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے رواں برس 1444ہجری یوم عرفہ کے روز حج 2023 کا خطبہ دیا۔خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی 20 زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید کون ہیں؟
شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید سربراہ علما کونسل کے رکن ہیں۔شیخ ڈاکٹر یوسف اسلامی یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ سائنسی کمیٹی برائے تعلیم عامہ سے تعلق رکھنے والی سپوزیم کے چیئرمین بھی ہیں۔شیخ ڈاکٹر یوسف نے بیچلر کی ڈگری ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے حاصل کی۔ بعد ازاں ماسٹر اور پھر پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی جبکہ 2020 میں انہیں سینئرز اسکالرز کی کونسل کا رکن مقرر کرنے کا شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔