سکھر؛ عیدالاضحی پرجانوروں کو سجانے کے سامان کی خریداری میں اضافہ

15

سکھر،28جون(اے پی پی):عیدالاضحی کے دن قریب آتے ہی جہاں مویشیوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے وہی جانوروں کو خوبصورت دیکھانے کیلئے ان کی سجاوٹی اشیاءکی خرید میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، شہر کے مختلف مقامات پر جانوروں کو سجانے کیلئے سجاوٹ کی دکانوں پر گہما گہمی بڑھ گئی ہے اور جانوروں کو بڑی خوبصورتی کیساتھ سجانے کیلئے سجاوٹ کے سامان کی دکانوں پر بچوں اور بڑوں کا رش نظر آرہا ہے بچوں نے اپنے جانوروں کیلئے مختلف اقسام کے سجاوٹ کی خریداری کی جبکہ دکانداروں نے بھی سجاوٹ کے سامان کی خریداری میں تیزی کے بعد سامان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔