بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا پانچویں اور آخری مرحلہ،64ممبران نے حلف اٹھا لیا

11

ڈیرہ مراد جمالی،06 جولائی (اے پی پی):بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے پانچویں اور آخری مرحلے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل نصیرآباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل ڈیرہ مراد جمالی میں پولنگ کے عمل کا انعقاد ہوا ۔ پریزائیڈنگ آفیسر عبدالمجید جونیجو نے 65 میں سے 64 ممبران کونسلر سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری،ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی بھی موجود تھے چیئرمین کے انتخاب کے لئے لہڑی پینل سے حاجی فرید الحق لہڑی،  وائس چیئرمین کے لئے حاجی اللہ بچایا کھوسہ،اور عمرانی پینل سے سردارزادہ رسول بخش عمرانی،وائس  چیئرمین کے عبدالحفیظ عمرانی نے اپنے کاغذات ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادئے پولنگ اسٹیشن کے گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔