پشین؛بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ،چیئرمین، وائس چیئرمین کے چناؤ کےلیے پولنگ جاری

19

پشین،06جولائی(اے پی پی): بلوچستان  کے 35 اضلاع کی طرح پشین میں بھی بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، ڈسٹرکٹ کونسلز کے مبمران کی حلف برداری کے بعد  چیئرمین اور وائس چیئرمین کےلیے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوچکا ہے جو بغیر کسی وقفے کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین میں شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 پشتوانخوامیپ اور جمعیت علماء اسلام کے مشترکہ امیدوار  چیئرمین سید عبداشکور آغا  اور وائس چیئرمین ملک منظور احمد کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے  جبکہ انکے مد مقابل بلوچستان عوامی  پارٹی کے امیدوار جبیب الرحمان ترین اور خورشید کاکڑ ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام 92 اراکین اپنی حق رائے استعمال کریں گے، 92  اراکین میں 67 یوسی چیئرمینز جبکہ 25 مخصوص اراکین شامل ہیں۔

  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔