بھکر۔ 06 جولائی (اے پی پی):ضلع بھکر میں محرم الحرام کے دوران امن و استحکام کی فضا کو برقراررکھنا ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے،ضلع میں شرپسندی ناقابل برداشت ہوگی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی اور ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید بھی موجود تھے۔اجلاس میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،رانا آفتاب احمد خاں،سید سکندر رضا نقوی ،ملک محمد امیر اقبال، کہاوڑ ،رانا محمد اشرف خاں،قاری عبد الشکور ،سید قیصر عباس نقوی ،صاحبزادہ منصور سلطان ،سید آصف رضا عابدی ،سید عارف حسین قدوسی ،محمد اقبال جوڑا،مفتی امیر عبداللہ نے شرکت کی جبکہ مقامی طور پر کرسچن کمیونٹی کی نمائندگی پادری عنات برناڈ نے کی۔اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع بھکر میں امن کی فضا کو قائم رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔اجلاس کے دوران سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر تمام شرکائے اجلاس کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ایسے مذموم عزائم کو مستقبل میں روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔