دریائی علاقوں سے نقل مکانی اور مشینری کی دستیابی کا پلان تیار رکھا جائے، کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک

12

ملتان، 06 جولائی ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامات مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔انہوں نے ممکنہ سیلاب کے انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کو حفاظتی بندوں کی بھرپور انسپکشن اور تجاوزات آپریشن کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں سے نقل مکانی اور مشینری کی دستیابی کا پلان تیار رکھا جائے۔سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں تاہم انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔سانپ کاٹے کی ویکسین اور مویشیوں کے چارے کا وافر سٹاک رکھا جائے۔ریسکیو سمیت ایمرجنسی ادارے موک ایکسائیز جاری رکھیں۔شدید بارشوں کے پیش نظر واسا ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل فعال رکھا جائے۔دریائی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کمشنر عامر خٹک کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب اور مون سون کے سلسلے میں مکمل تیار ہے۔ سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر اور آگاہی دینے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کئے جائیں گے۔ دریائی صورتحال معمول پر ہونے کے باوجود ایمرجنسی پلان مکمل تیار ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر،سرفراز احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان افضل، ڈپٹی کمشنرز شریک تھے۔