بہاولنگر، سانحہ  9 مئی کو پاکستان کی ریڈ لائن کو کراس کیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن

23

بہاولنگر، 06 جولائی (  اے پی پی ): گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ  9 مئی کو پاکستان کی ریڈ لائن کو کراس کیا گیا تھا۔جو کچھ ہوا ہے وہ سیاسی انجینئرنگ نہیں ہے۔9 مئی کے واقعات میں قانون اور آئین اپنا راستہ خود بنائیں گے۔جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں انھیں سزائیں ملیں گی۔جولوگ ان واقعات میں ملوث نہیں ہونگے انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔شہید کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب سے ہو وہ قابل تکریم ہے ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ایسے واقعات کو عوام کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی۔ہم عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے اپنے ایک روزہ  دورہ بہاولنگر کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف انشاءاللہ آنےوالے انتخابات میں پارٹی کی خود قیادت کریں گے۔منصفانہ  انتخابات کے زریعے عوام کو اپنے نمائندگان کے انتخاب کا پورا موقع ملے گا۔سیاسی انجینئرنگ کے زریعے انتخاب میں کسی کو دور رکھنے کے ہم مخالف ہیں ہم سیاسی انجینئرنگ کے خلاف ہیں میرا تعلق جنوبی پنجاب کی بہاولپور ڈویزن سے تعلق ہے۔بہاولنگر میرا گھر ہے اور مجھے اپنے علاقہ سے خاص محبت ہے۔ہماری حکومت نے بہاولنگر کیمپس کےلئے 2013 تا 2018  میں 54 کروڑ کے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے ہمارے دور میں  کیمپس میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔