پیرمحل، 07 جولائی (اے پی پی):پنجاب رینجرز کے حوالدار توقیر کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 771 گ ب میں ادا کردی گئی۔
حوالدار توقیر کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل سے تھا۔انہوں نے پنجاب رینجرز میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دی،حادثہ کے بعد سی ایم ایچ لاہور داخل رہے ، آج بروز جمعہ چک نمبر 771 گ ب میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔