گوجرانوالہ؛ ترقی پانے ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد

55

گوجرانوالہ،10جولائی(اے پی پی):حال ہی میں ترقی پانے ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں آڈیٹوریم ہال پولیس لائن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم، ایس ایس پی آپریشنزعبداللہ احمد، ڈویژنل ایس پیز و دیگران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ہذا سے حال ہی میں میں ترقی پانے والے سب انسپکٹرز کو ان کی فیملیز کی موجودگی میں افسران نے رینک لگائے۔ ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق جہاں پورے پنجاب میں پولیس افسران کی محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری ہے وہیں ضلع گوجرانوالہ میں بھی حال ہی میں ترقیاب ہونے والے 56 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی۔

سی پی او نے  کہا کہ ہم سب ایک  خاندان ہیں اور ترقی کا یہ سفر طے کرنے پر آپ اور آپ کے اہل خانہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔پولیس افسران کی ویلفیئر اور محکمانہ ترقی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور محکمانہ ترقی کا یہ سلسلہ اسی کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ ترقی پولیس اہلکاروں کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں محکمے کا نام روشن کریں گے او ر تمام معاملات میں عدل و انصاف اور دیانت داری سے کام کریں گے،بروقت پروموشن سے محکمانہ امور کی انجام دہی میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔

اس موقع پرترقی پانے ہونے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی۔ تقریب کے اختتام پرنئے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔