ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ ہمہ وقت متحرک رہے ، مہر شاہد زمان لک

10

ڈیرہ غازی خان، 11 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ ہمہ وقت متحرک رہے،رودکوہی علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے،حکومتی واجبات وصول نہ کرنیوالوں عملے سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز فلڈ،پرائس کنٹرول، کپاس اور سرکاری واجبات وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی امدادی کارروائیوں کیلئے ضلعی، تحصیل کنٹرول رومز ایکٹیو کئے جائیں اور اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان اور تونسہ میں ممکنہ فلڈ کے حوالے سے تیاریاں مکمل رکھیں۔

مہر شاہد زمان لک نے کہا  کہ کسانوں کو کپاس کے بہتر معاوضہ کیلئے میکانزم بنایا جائے اور کھادوں کی دستیابی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیرالتواانتقالات کو فوری کلیئر کیا اور اسکی باقاعدگی سے رپورٹ بھی دی جائے تاکہ زمینداروں کی سیلف اسسمنٹ اور ٹیکنیکل ایشوز کوحل کیا جائے۔

انہوں نےکہاکہ آبیانہ،ایف بی آر ٹیکسز کے نادہندگان کو گرفتار کیا جائے اور حکومتی واجبات وصول نہ کرنیوالوں سٹاف سے رعایت نہیں برتی جائیگی۔ اجلاس میں ریکوری کے حوالے سے ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسدچانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،محمود مشتاق،زاہد اقبال،طارق شبیر،ڈپٹی ڈائریکٹرغلام محمد،ایس این اے زبیرخان،ریونیو افسران بھی موجود تھے۔