ڈیرہ غازی خان؛37اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر، 33ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدوں پرترقی

9

ڈیرہ غازی خان ، 11 جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجادحسن خان کی زیرصدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر 37اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 33ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پرترقی دےدی گئی۔

 ڈی جی خان ریجن پروموشن بورڈکے اجلاس میں ترقی کے لیے مجوزہ معیارکے مطابق 95 پولیس افسران کی ترقی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔محکمانہ پرموشن بورڈ کی سفارشات پر زیر غور 62 اے ایس آئیز میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے 37اے ایس ئی کو سب انسپکٹر اور زیر غور 37ہیڈ کانسٹیبلز میں سے میرٹ پر پورا اترنے والے33 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کےعہدوں پر  ترقی دی گئی ۔

پروموشن بورڈ کے اجلاس کے بعد آر پی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادہوا۔ تقریب میں ترقیاب افسران ،ان کے فیملی ممبران اور بچوں نے خصوصی شرکت کی۔ آرپی او اور ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان بختیار احمدنے ترقی پانے والے افسران کو ان کے فیملی ممبران کے ہمراہ ترقی کے بیجز لگائے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان بختیار احمد، ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر ،ڈی پی او راجن پور کیپٹن(ر) دوست محمد اور ڈی پی او لیہ اسدالرحمٰن بطور ممبر بورڈ شریک ہوئے ۔