گال،13جولائی(اے پی پی): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم گال پہنچ گئی ہے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اتوار سے شروع ہو رہا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم جمعہ اور ہفتہ کو گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک سنہالی سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
پاکستان ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔