پشین؛ ضلعی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اتفاق کلب نے جیت لیا

7

پشین،13جولائی ( اے پی پی ): پہلا آل تیرا ضلعی فٹبال ٹورنامنٹ 2023 کا افتتاحی میچ اتفاق فٹبال کلب پشین اور ینگ ہیکل کلب ہیکلزئی کے مابین کھیلا گیا۔ جو اتفاق فٹبال کلب پشین نے  2 کے مقابلے میں  3 گول سے جیت لیا۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی میونسپل کارپوریشن چیئرمین ملک نجیب خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے ہی ہم نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں ، کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے قوموں کا مستقبل صحت مند معاشرے کے تشکیل کی ضمانت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں، کھیل جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق وچوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔

  مہمان خصوصی ملک نجیب خان ترین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کےلیے نقد 50000روپے کا اعلان  کیا۔ اسں موقع پر سردار سیمع اللہ کاکڑ , کونسلر یوسف خان اچکزئی , سنیئر صحافی روح اللہ کاکڑ , فیض اللہ خان , سعید احمد ہیکلزئی بھی موجود تھے۔