راجن پور، 13 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو علی عاطف کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب سے نمٹنے اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی تیاریوں اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو علی عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشنری ،افرادی قوت،بوٹس،لائیو جیکٹس اور ضروری سامان ورکنگ پوزیشن میں ہونا چاہئے،ارلی وارننگ سسٹم کو بہتر کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ محمد فہد،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک،ایکسین انہار و رودکوہی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔