اسلام آباد میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات کے خلاف آپریشنز جاری

22

اسلام آباد، 14 جولائی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا  اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات کے خلاف آپریشنز جاری ہے ۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اے سی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے (149)مقامات پر انسپکشن کی، جس میں قیمتوں میں اضافے پر (17000) جرمانہ عائد کیا گیا، چار دکانیں سیل کر دی گئی، چار افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ  ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی

  غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، ایک غیر قانونی کلینک کو سیل کر دیا گیا۔تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، جس دوران  چار افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا  گیا  اور   قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ (10) کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے اور ایک دکان سیل کر دی گئی

غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں اور غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔  تین غیر قانونی پٹرول فیلنگ ایجنسیز اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فیلنگ اسٹیشن سیل کر دیا گیا اور دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات، قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن جاری ہے۔