ملتان :ڈپٹی کمشنر کا ڈینگی لاروے کی تلفی کیلئے بھرپور اقدامات کا فیصلہ 

27

ملتان،17 جولائی(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی سرویلینس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اور ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات اور پلازوں کو فوری سیل کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق کی محکمہ صحت کے ہمراہ شہر میں انسپیکشن کی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اپنی نگرانی میں ڈینگی لاروا تلفی مہم میں حصہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی ہے اور کہا کہ شہری ماحول کو صاف رکھ کر ڈینگی لاروے کی تلفی یقینی بناسکتے ہیں ۔عمر جہانگیر نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات کو فوری سیل کیا جائے گا۔