ڈیرہ غازی خان،18 جولائی(اے پی پی): آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان نے تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں مجرمان کی فائرنگ سے دو اہلکاران کے زخمی ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان پولیس ڈیرہ غازی خان کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں مجرمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر ظفر اقبال اور کانسٹیبل اسد زخمی ہو گئے اور مجرمان فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اس حوالے سے آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم دینے کے ساتھ رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتاری کیا جائے اوراس مقصد کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جائیں، زخمی اہلکاران کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
واضح رہے کہ تھانہ صدر کی ٹیم عدالتی حکم پر محبوسان کی برآمدگی کے لیے گئی تھی اور اس دوران مجرمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔