محرم میں پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب ہائی وے پولیس الرٹ ہے؛ایس پی ہما نصیب

63

ملتان، 23 جولائی(اے پی پی):ایس پی ہما نصیب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مجالس اعزاز اور عزاداری کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پی ایچ پی الرٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں محرم الحرام ڈیوٹی اور سیکیورٹی کے سلسلے میں انچارجز پوسٹ اور ڈی ایس پییز کیساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔

ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے ہائی ویز پر تمام پوسٹوں کے بیٹ ایریا میں مساجد اور امام بارگاہوں پر موثر گشت کرتے ہوئے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پلان جاری کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطبوں اور تقاریر میں رواداری اور برداشت کا درس دے کر امن و عامہ کی فضا کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایس پی ہما نصیب نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پیز اور انچارج پوسٹ اپنے بیٹ ایریا میں مجالس کا دورہ کریں، لائسنس داروں سے ملاقات کریں، جلوسوں کے راستوں کی سیکیورٹی،پارکنگ اور دیگر انتظامات کا معائنہ خود کریں گےاور سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو موجودہ حالات کے تنازع میں ڈیوٹی کے احساسیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں۔

ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ میری تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ شہری قانون پسند ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہر غیر قانونی عمل سے دور رہیں اور معاشرے میں پرامن فضا کے قیام کے لیے کے لیے غیر قانونی،غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع 1124پر اور 15 پر کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے ناکہ بندی کے ذریعے سے چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کرتے ہوئے مشکوک افراد کی چیکنگ کی جائے۔