ڈیرہ بگٹی؛ ڈنمارک  میں قرآن مجید  کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی ،شرکاء کی واقعہ کی شدید مذمت

20

ڈیرہ بگٹی،23جولائی(اے پی پی): کوپن ہیگن ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف نکالی گئی، ریلی میں علماۓ کرام اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر  کوپن ہیگن ڈنمارک حکام کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی ریلی بگٹی بازار  سے ہوتی ہوئی پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء نے عظمت قرآن پر جان بھی قربان کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

 ریلی کے شرکاء سے  مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کوپن ہیگن ڈنمارک کے گھٹیا اقدامات سے قرآن کی عظمت میں کوئی کمی نہیں آئے گی، قرآن الہامی کتاب ہے اور اللہ تعالیٰ نے خود اسکی حفاظت کا ذمہ اٹھایا ہے، کوئی بھی اس کی عظمت میں کمی نہیں کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ قرآن کریم کے حفظ کی طرف راغب کیا کریں۔

 ریلی کے مقررین نے خطاب میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کوپن ہیگن ڈنمارک کے سفیر کو فوری طور پر پاکستان سے نکالے۔