گوجرانوالہ،23جولائی (اے پی پی):سمبڑیال، انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو مختلف کارروائیوں میں 2افراد کو بھاری منشیات خفیہ طریقہ سے لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔دونوں ملزمان کے پیٹ سے 198عدد ہیروئن اور آئس کے بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔