وفاقی وزیرسید خورشیداحمدشاہ کامتاثرہ ملازمین کی بحالی کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات پرعمل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

6

اسلام آباد۔24جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشیداحمدشاہ نے متاثرہ ملازمین کی بحالی کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے احکامات پرعمل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سید خورشید احمدشاہ نے کہاکہ قادرمندوخیل کی سربراہی میں ملازمین کی بحالی کی ایوان کی خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس کمیٹی کے نتائج ایوان میں پیش کئے جا ئیں  اورجن محکموں اوراہلکاروں نے کمیٹی کے احکامات پرعمل درآمد نہیں کیا ان سے بازپرس کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سپیکرکل تمام متعلقہ سیکرٹریز کوبلائے اوران سے بحال ملازمین کے حوالہ سے تفصیلات لیں۔ جن اداروں نے کمیٹی کے احکامات پرعمل نہیں کیا ہے ان سے پوچھا جائے۔ ڈپٹی سپیکرنے کہاکہ کمیٹی نے اچھا کام کیاہے، کمیٹی نے برطرف ملازمین کوانصاف فراہم کیا ہے،انہوں نے کہاکہ قادر مندوخیل کے ساتھ بیٹھ کر کارروائی کریں گے۔